سال 2022 میں کونسی سوشل میڈیا ایپس زیادہ استعمال کی گئیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا بھر میں ڈیجیٹل رحجانات پر نظر رکھنے والی ایک کمپنی ڈیٹا اے آئی نے 91 صفحے کی رپورٹ شائع کی ہے جس میں سال 2022 میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی سوشل میڈیا ایپس کے بارے میں بتایاگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کچھ نئی سوشل میڈیا ایپس کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے جن میں ’بی ریئل‘ نامی تصویری ایپ سرفہرست ہے جس کے صارفین اگست 2022 میں 53 لاکھ تھے اور اب ایک کروڑ تک پہنچ چکے ہیں۔ تاہم ان میں امریکی صارفین کی اکثریت ہے اور میٹا کی ایپس یعنی فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام اور ٹک ٹاک اب بھی سرفہرست ہیں۔

ڈیٹا اے آئی کے مطابق 2022 میں ٹک ٹاک ایپ کی آمدنی میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے جو سب سے زیادہ ہے۔ اس سال بالخصوص لائیو اسٹریمنگ اور لائیو شاپنگ اسٹریم بہت مقبول ہوئیں۔ پھر ٹک ٹاک نے ایپ کے اندر ہی کرنسی خریدنے اور فروخت کرنے کی سہولت بھی دی جسے بہت سراہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا آپ صبح چائے پینے کے 5 حیرت انگیز فوائد جانتے ہیں؟

سال 2022 میں امریکی صارفین نے جاپان اور چین کو پیچھے چھوڑدیا اور انہوں نے سب سے زیادہ وقت سوشل میڈیا ایپ پر صرف کیا۔ سوشل میڈیا ایپس کے استعمال پر عالمی پیمانے پر تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ سال 2022 میں سوشل میڈیا ایپس پر گزارے گئے وقت میں بھی 17 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔

ایسی پیشگوئی بھی کی جارہی ہے کہ رواں سال بھی سوشل میڈیا ایپش کے استعمال اور آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

Related Posts