عمران خان کو معلوم نہیں ہم اس کے ساتھ کیا کریں گے۔رانا ثناء اللّٰہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدلیہ اور پولیس کو دھمکیاں، رانا ثناء اللہ کا عمران خان کیخلاف کارروائی کا اعلان
عدلیہ اور پولیس کو دھمکیاں، رانا ثناء اللہ کا عمران خان کیخلاف کارروائی کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی مجمع لے کر آئے، عمران خان کو معلوم نہیں ہم اس کے ساتھ کیا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مریم نواز کے گلے پر انہیں آگاہ کرتے ہیں کہ ہمیں ثاقب نثار جیسا چیف جسٹس، مانیٹرنگ جج اور جاوید اقبال بطور چیئرمین نیب نہیں ملے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایجنسیوں کا کام سیاست نہیں، ملک کا تحفظ ہے، عمران خان

گفتگو کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ جو اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو دستیاب تھی، اس کے کیا کہنے۔ عمران خان نے خاتون جج کی عدالت میں گھٹیا روئیے کا مظاہرہ کیا۔ یہ تو ناک رگڑنے سے بھی آگے چلے گئے۔ بے شرم آدمی خالی عدالت میں جا پہنچا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے ریڈر سے کہا کہ خاتون جج کو بتانا کہ میں معافی مانگنے آیا۔ عمران خان نے ناک تو کیا، ماتھا بھی رگڑا؟ دعا کریں کہ عمران خان مجمع لے کر خود بھی اسلام آباد پہنچ جائے۔ یہ نہ ہو کہ بچوں اور خواتین کو بھیجے۔

وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو معلوم نہیں کہ ہم ان کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں۔ عمران خان ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ وہ لانگ مارچ لے کر اسلام آباد پر چڑھائی کریں، ہم تو تیار ہیں۔ 

Related Posts