حکومت سیاست دانوں کی بیماری کو دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوری قوم کو نئے سال کی مبارکباددیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نیا سال ملک میں عوامی راج کا سال ہوگا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوری قوم کو نئے سال کی مبارکباددیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نیا سال ملک میں عوامی راج کا سال ہوگا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت سیاست دانوں کی بیماری کو ان پر دباؤ ڈال کر اپنے مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر سیاسی مخالفین کی بیماریوں پر سیاست اور بیان بازی بند کرے اور تمام سیاسی قیدیوں کو طبی سہولیات مہیا کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ نے حکومتی فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاسی قیدیوں کو عدالتی اور قانونی خدمات بھی مہیا کی جائیں  جبکہ حکومت مخالفین کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے جو ایک خطرناک رجحان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے حکومت سیاست دانوں کی بیماری کو استعمال نہ کرے  جبکہ یہ ایک شرمناک فعل ہے جس سے قومی سیاست اور جمہوریت کا عمل متاثر ہوتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹرز کو بتایا جائے کہ آپ کے سلیکٹڈ کو عوام نے مسترد کردیا ہے،کچھ قوتیں مجھ پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہیں ، میں اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

مظفرگڑھ میں 8 نومبر کو  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے ایک سال میں معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے، نااہل ٹولہ ملک سنبھال سکتا ہے نہ معیشت، یہ کیسا احتساب ہے جو صرف اپوزیشن کا ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: کچھ قوتیں مجھ پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہیں، اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کروں گا، بلاول بھٹو زر داری

Related Posts