ن لیگ نے حکومتی فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ نے حکومتی فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا
ن لیگ نے حکومتی فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو علاج کے لیے بیرونِ ملک بھیجنے پر حکومتی فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے۔

مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو عدلیہ سے ریلیف کی امید ہے جس کے پیش نظر ن لیگی قیادت نے نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے سخت حکومتی شرائط کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے نواز شریف کی ضمانت کے لیے جاتی امرا لکھوانے کی تجویز دی ہے۔ فیصل واؤڈا

قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت پر تاخیری حربوں سے باز رہے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں، اگر انہیں کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری وفاقی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان پر عائد ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  حکومت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو 4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دے دی۔

کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے بعد گزشتہ روز  وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اسلام آباد میں شہزاد اکبر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف کو صرف ایک بار کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

فروغ نسیم نے مزید کہا کہ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی اس بات سے مشروط ہے کہ نواز شریف یا شہباز شریف 7 یا ساڑھے 7 ارب روپے کے ضمانتی بانڈ جمع کرادیتے ہیں تو وہ باہر جاسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نوازشریف کو4 ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت

Related Posts