ملائشین انفلوئنسرز سوتے رہ گئے، جوڑے کا 2سالہ بیٹا ڈوب کر ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملائشین انفلوئنسرز
(فوٹو: انسٹاگرام / ہنگامہ ایکسپریس)

ملائشین انفلوئنسرز جیسمین یونگ اور  شوہر لِم کونگ وانگ سوتے رہ گئے، جواں سال جوڑے کا 2سالہ بیٹا سوئمنگ پول میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا ہے۔

ہنگامہ ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ملائشین انفلوئنسر جیسمین یونگ نے انکشاف کیا کہ ان کا 2سالہ بیٹا اینزو ہوٹل کے سوئمنگ پول میں ڈوب کر انتقال کر گیا جبکہ اس وقت دونوں سوشل میڈیا انفلوئنسرز قریبی کمرے میں آرام کر رہے تھے۔

رواں ماہ 16 مئی کو ایک تشویشناک پوسٹ میں جیسمین یونگ کا کہنا تھا کہ میرا بیٹا انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں ہے اور اپنے فالوورز سے بیٹے کی زندگی کی دعائیں کرنے کی اپیل کی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

جیسمین یونگ نے کہا کہ ہمیں دعاؤں کی سخت ضرورت ہے تاکہ میرا 2 سالہ بیٹا اینزو جلدی سے بیدار ہو کر گھر واپس آئے تاہم سوشل میڈیا صارفین کی دعاؤں اور جیسمین یونگ اور شوہر کی سر توڑ کوششوں کے باوجود اینزو کبھی گھر نہیں لوٹ سکا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jasmine Yong香米 (@jasmine.y____)

انسٹاگرام پوسٹس کی ایک سیریز کے دوران جیسمین یونگ نے کہا کہ میں اور میرے شوہر لم کونگ وانگ بیٹے اینزو کے ہمراہ مدرز ڈے منانے کیلئے 11 مئی کو ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ دوپہر کے وقت ہم کچھ دیر کیلئے کمرے میں آرام کیلئے لیٹ گئے۔

اپنی ایک پوسٹ میں جیسمین یونگ نے کہا کہ اینزو ہمیشہ کی طرح میرے پاس آکر بیٹھا اور سونے سے قبل دودھ بھی پیا لیکن جب ہم دونوں نیند سے جاگے تو وہ بستر پر موجود نہیں تھا۔ مجھے خوف محسوس ہوا کیونکہ انڈور سوئمنگ پول کا دروازہ کھلا ہوا تھا۔

جیسمین یونگ کے مطابق انڈور سوئمنگ پول میں بچہ بے ہوشی کی حالت میں تیر رہا تھا جسے انہوں نے پانی سے باہر نکالا اور سی پی آر سے سانس بحال کرنے کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی۔ خراب نیٹ ورک کے باعث ہوٹل سے بھی رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔

انہوں نے ہوٹل کے عملے سے فوری ایمبولینس بلانے میں مدد طلب کی اور ہسپتال پہنچنے کے 30 منٹ بعد بالآخر بچے کے دل کی دھڑکن بحال بھی ہوئی تاہم وہ کوما میں چلا گیا اور بدقسمتی سے آکسیجن کی کمی کے باعث دل کی دھڑکن رک گئی۔

حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث اینزو انتقال کرگیا۔ جیسمین یونگ نے اپنے لاکھوں فالوورز کا دعاؤں کیلئے شکریہ ادا کرتے ہوئے افسوسناک واقعے کے حوالے سے مبالغہ آرائی نہ کرنے اور من گھڑت باتوں سے گریز کی درخواست کی ہے۔

Related Posts