بعض سیاستدان ملک کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلاول بھٹو زرداری
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گڑھی خدابخش: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بعض سیاستدان ملک کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ذوالفقار علی بھٹو سے کی گئی ناانصافی واضح ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق گڑھی خدا بخش میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو شہید شہادت کے 45سال بعد بھی اپنی قبر سے حکومتیں بنانے اور گرانے میں مصروف ہیں۔

جلسے سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے واضح کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو سے ناانصافی ہوئی تھی۔ ریفرنس پر سپریم کورٹ فیصلہ پی پی پی اور عوام کی کامیابی ہے۔ قائدِ عوام کی مخالفت میں کچھ سیاستدانوں نے پی این اے بنائی تھی۔

خطاب کے دوران چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ آج بھی کچھ سیاستدان پی این اے پارٹ 2 لانے کے خواہش مند ہیں اور اب بھی وہ دھاندلی کا ڈھول بجا کر ملکی معیشت و سلامتی کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کو میثاقِ مفاہمت پر بات کرنا ہوگی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کے 2 صوبوں میں وزیر اعلیٰ جیالے ہیں جبکہ آصف علی زرداری دوسری بار صدرِ مملکت کا انتخاب جیتے ہیں۔ ہم نے جیالوں کے خون پسینے کی محنت کے نتیجے میں صوبائی حکومتیں سنبھالی ہیں۔ اور ہمیں  صدر زرداری سے بڑی امیدیں ہیں۔

Related Posts