پیپلز پارٹی ہر شہر میں فضل الرحمان آزادی مارچ کا استقبال اور سپورٹ کرے گی۔بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلز پارٹی ہر شہر میں فضل الرحمان آزادی مارچ کا استقبال اور سپورٹ کرے گی۔بلاول بھٹو
پیپلز پارٹی ہر شہر میں فضل الرحمان آزادی مارچ کا استقبال اور سپورٹ کرے گی۔بلاول بھٹو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ   مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ سے گزرے، پیپلز پارٹی وہاں ان کے استقبال کے لیے موجود ہوگی اور ہم بھرپور سپورٹ کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے کور کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کی حمایت کرتے ہیں۔ اجلاس کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر غور کرنے کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ حالات کو ٹھیک کرنے کے لیے اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کی تاریخ میں تبدیلی کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ 18 اکتوبر کو ہونے والے پیپلز پارٹی کے جلسے میں عوام کو ملک کی درست تصویر پیش کریں۔ مولانا فضل الرحمان کو احتجاج کا حق حاصل ہے جبکہ ہمیں یقین ہے کہ مولانا کسی تھرڈ پارٹی کے اشاروں پر نہیں چلتے۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت اپنے آقاؤں کو خوش رکھتی ہے لیکن جمہوریت کی بحالی ہمارا اہم مسئلہ ہے جبکہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ ملک میں معاشی انصاف اور مساوات قائم ہو۔ عوام کے تمام تر مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔ آج کوئی بھی سیاسی جماعت ایسی نہیں جو حکومت کے خلاف نہ ہو۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں اعجاز جاکھرانی کے گھر پر نیب کے چھاپے کی شدید مذمت کرتا ہوں جبکہ انہیں گرفتار کرنے والا وفاقی ادارہ برائے احتساب (نیب) آئین  کی حکمرانی کو نہیں مانتا اور پاکستان کے قانون کو بھی تسلیم نہیں کرتا۔

پیپلز پارٹی رہنما اور مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے گھر پر نیب کے چھاپے کے حوالے سے گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر جھوٹے مقدمات بنا دئیے جاتے ہیں اور ہمارے عہدیداروں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: اعجاز جاکھرانی کو گرفتار کرنے والا نیب پاکستان کے قانون کو تسلیم نہیں کرتا۔بلاول بھٹو

Related Posts