ہیٹ اسٹروک کا شکار شاہ رخ خان ہسپتال سے ڈسچارج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ رخ خان
(فوٹو: سماء ٹی وی)

ہیٹ اسٹروک کا شکار شاہ رخ خان کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے شاہ رخ خان کے احمد آباد ہسپتال سے ڈسچارج کیے جانے کی تصدیق کردی۔

بھارتی میڈیا (انڈیا ٹوڈے) کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان منگل کے روز ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی کا شکار ہونے کے بعد ہسپتال منتقل ہوئے تھے۔ بالی ووڈ کنگ خان کی اہلیہ گوری خان اور قرییب دوست و اداکارہ جوہی چاؤلہ بھی شاہ رخ خان کی خیریت معلوم کرنے ہسپتال جا پہنچے تھے۔

نوے کی دہائی میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری پر راج کرنے والی فنکارہ جوہی چاؤلہ نے شاہ رخ خان کے مداحوں کو یقین دلایا کہ کنگ خان کی طبیعت اب بہت بہتر ہے اور وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے فائنل میچ میں کے کے آر کو سپورٹ کرنے کیلئے اتوار کے روز اسٹیڈیم میں نظر آئیں گے۔

اداکارہ جوہی چاؤلہ نے کہا کہ شاہ رخ خان کی طبیعت گزشتہ شب اچھی نہیں تیھ لیکن اب ان کی دیکھ بھال کی جارہی ہے اور شام کے وقت ان کی طبیعت پہلے سے کہیں بہتر ہوچکی ہے۔ خدا نے چاہا تو وہ جلد اٹھ کھڑے ہوں گے اور ٹیم کی سپورٹ کیلئے نعرے لگاتے بھی نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ فلم جوان میں مرکزی کردار نبھانے والے شاہ رخ خان گزشتہ 2 روز سے بھارتی شہر احمد آباد میں آئی پی ایل کا پلے آف میچ دیکھنے کیلئے موجود تھے اور اپنی ٹیم کے کے آر (کلتہ نائٹ رائیڈرز) کو سپورٹ کر رہے تھے۔ ان کے ساتھ بیٹی سہانا خان اور چھوٹا بیٹا ابرام بھی موجود تھے۔

Related Posts