کم عمر افراد میں ذیابیطس کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ذیابیطس
(فوٹو: پکسیلز)

لندن: ماہرین کا کہنا ہے کہ 40 برس سے کم عمر افراد میں ٹائپ 2 ذیابیطس کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ خراب خوراک اور موٹاپا ہے۔

نجی ٹی وی (ایکسپریس نیوز) کی رپورٹ کے مطابق ڈائیبیٹیز یو کے کی جانب سے کیے جانے والے مطالعے میں بتایا گیا کہ اس عمر میں لوگ زیادہ جارحانہ اور شدید نوعیت کی ٹائپ  2 ذیابیطس میں مبتلا ہوتے ہیں جن میں ذیابیطس کی تشخیص کی شرح میں 39فیصد کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق محققین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 25 سالوں میں غذاؤں اور ماحولیات میں ہونے خطرناک تبدیلیاں لوگوں پر شدید اثرات مرتب کر رہی ہیں۔ہمارے چاروں جانب سستے اور غیر صحت بخش کھانوں کے اشتہارات لگے ہوئے ہیں اور ہم چکنائی، نمک اور مٹھاس سے بھرپور غذا کھاتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ  غذاؤں کی قیمتوں میں اضافہ لوگوں کی پہنچ سے صحت مند غذاؤں کو دور کر رہا رہا ہے۔جینیاتی عوامل او واضح محرومیاں موٹاپے کی شرح میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں جس سے ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرات میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

تشویشناک طور پر ٹائپ 2 ذیا بیطس جب 40 برس سے کم عمر میں لاحق ہوتی ہے تو یہ زیادہ خطرناک ہوتی ہے اور قلبی مرض، گردوں کے مرض، بینائی کے ختم ہوجانے اور حتیٰ کہ قبل از وقت موت کا سامنا بھی ہوسکتا ہے جو کسی بھی ملک کیلئے ایک خطرناک علامت ہے۔

Related Posts