ایف بی آر نے نان فائلرز کی 11ہزار سے زائد فون سمز بند کروادیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فون سمز
(فوٹو: آن لائن)

ایف بی آر نے نان فائلرز کی 11ہزار سے زائد فون سمز بند کروادی ہیں۔ موبائل کمپنیوں کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ہدایات پر یہ کارروائی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت نان فائلرز کی 11 ہزار 252 سمز بلاک کردی گئیں۔ ترجمان ایف بی آر نے 11 ہزار سے زائد فون سمز بلاک کیے جانے کی تصدیق کردی۔

نان فائلرز کی فون سمز بند کرنے کے حوالے سے ترجمان ایف بی آرنے بتایا ہے کہ  ایف بی آر ٹیکس کمپلائنس اور ٹیکس کلچر کے فروغ کےلیے پُر عزم ہے۔فون سمز  بلاک کرنے کا مقصد ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ہے۔

فون سمز بلاک کیے جانے سے نان فائلرز کیلئے روزمرہ عوامل سرانجام دینا اور باہمی روابط مشکل کردئیے گئے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ہدایت کی ہے کہ نان فائلرز سم کی بندش سے بچنے کے لیے فوری طور پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں۔

ایفی بی آر کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت 2023ء کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ ابتدائی طور پر ٹیلی کام کمپنیوں نے سم بندش کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے موبائل فون صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

Related Posts