اعجاز جاکھرانی کو گرفتار کرنے والا نیب پاکستان کے قانون کو تسلیم نہیں کرتا۔بلاول بھٹو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal-Statement-on-Jakhrani

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پیپلز پارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں اعجاز جاکھرانی کے گھر پر نیب کے چھاپے کی شدید مذمت کرتا ہوں جبکہ انہیں گرفتار کرنے والا وفاقی ادارہ برائے احتساب (نیب) آئین  کی حکمرانی کو نہیں مانتا اور پاکستان کے قانون کو بھی تسلیم نہیں کرتا۔

پیپلز پارٹی رہنما اور مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے گھر پر نیب کے چھاپے کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر جھوٹے مقدمات بنا دئیے جاتے ہیں اور ہمارے عہدیداروں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس پر حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں  کہ اب جھوٹے کیس بنانے کے سلسلے کو بند کیا جائے کیونکہ نیب کی کارروائیوں کے نام پر حکومت ہم سے سیاسی انتقام لے رہی ہے جبکہ اپوزیشن کے خلاف انتقامی سیاست پی ٹی آئی کا وطیرہ بن چکی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی رہنما، قائدین اور عہدیداران حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے بالکل نہیں ڈریں گے۔ ہمارے نزدیک جمہوریت بہترین انتقام ہے اور پیپلز پارٹی اعجاز جاکھرانی کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے سیاست کے نام پر آمریت کو بے نقاب کرتی رہے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر برائے شعبہ جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے گھر پر وفاقی ادارہ برائے احتساب (نیب) کی ٹیم نے چھاپہ مار کر اہم دستاویزات اپنی تحویل میں لے لیں۔

سابق رکن اسمبلی اور مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے گھر پر گزشتہ روز نیب کی پانچ رکنی ٹیم نے چھاپہ مارا جس کے دوران پورے گھر کی تلاشی لی گئی اور ان پر الزامات کی تحقیقات کے لیے دستاویزات کو تلاش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: نیب کا وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کے گھر پر چھاپہ

Related Posts