مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کی تاریخ میں تبدیلی کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

molana-fazal-ur-rehman
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ کی تاریخ تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہ ملک بھر سے قافلے27 اکتوبر کو روانہ ہونگے۔ سب ایک ساتھ31 اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت میں داخل ہوں گے۔

 جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 31 اکتوبر سے قبل کوئی جلوس اسلام آباد میں داخل نہیں ہوگا۔ 27 اکتوبر کے جلوس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالے جائیں گے۔ 27 کے بعد تمام جلوس 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ 27 کو نہیں 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا، دور دراز کے علاقوں سے کارکن 27 اکتوبر کو ہی اسلام آباد کا سفر شروع کر دیں گے، جبکہ اسلام آباد کے قریبی علاقوں کے کارکن یوم سیاہ منا کر واپس چلے جائیں گے جس کے بعد وہ دوبارہ 31 اکتوبر کو اسلام آباد آئیں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکومت صرف دھمکیاں دے رہی ہے، یہ حکومت نہ ہم سے لڑ سکتی ہے نہ ہی بھارت سے لڑ سکتی ہے، جبکہ ہر صوبے سے 10 ہزار رضا کار لائے جائیں گے۔

ادھر جے یو آئی (ف) نے آزادی مارچ سے متعلق پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 سال سے کم عمر افراد آزادی مارچ میں شامل نہیں ہوں گے۔ عبدالغفور حیدری کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ قوم کو سلیکٹڈ حکومت سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔ دھرنا کتنے روز کا ہوگا؟ یہ ابھی بتانا قبل از وقت ہوگا۔ اگر ملک میں آئین بحال اور جمہوریت ہے تو ہم اپنا جمہوری حق استعمال کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے اعلان کیا تھا کہ ان کی جماعت حکومت مخالف ‘آزادی مارچ’ کا آغاز 27 اکتوبر سےکرے گی۔

Related Posts