قومیں امداد سے نہیں، محنت اور لگن سے ترقی کرتی ہیں، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہباز شریف
(فوٹو: آن لائن)

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے  کہا ہے کہ ہم نے کشکول توڑ دیا کیونکہ دنیا کی قومیں امداد یا قرض سے نہیں، محنت اور لگن سے ترقی کرتی ہیں اور آگے بڑھتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں آئی ٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت، معدنیات، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، برآمدات، صنعت اور دیگر شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، ہم نے کشکول توڑ دیا، یہاں ہونہار آئی ٹی پروفیشنلز کی موجودگی خوش آئند ہے۔

خطاب کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سے بھی ہونہار پروفیشنلز یہاں موجود ہیں جو معیشت کے مختلف شعبوں کو ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے محنت کر رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان بھی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل مکمل کرے۔ مستقبل میں تیل یا گیس کی بجائے نوجوانوں کی تربیت اور ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کے ساتھ معیشت نان آئل و گیس ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنے والد کی روایت برقرار رکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے صدر نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ، خاندان کے فرد کی طرح پاکستان کی مدد کی، ہم اپنے برادر ملک سے قرض نہیں چاہتے بلکہ ان سے مشترکہ سرمایہ کاری اور تعاون کی خواہش رکھتے ہیں۔تقریب کے دوران دونوں ممالک کی کمپنیوں نے 3 اہم یادداشتوں پر دستخط کیے۔

دورۂ عرب امارات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے چئیرمین ابوظہبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السویدی کی ملاقات ہوئی اور ملاقات میں وزیر اعظم نے حکومت کی جانب سے معاشی استحکام کے لیے اصلاحاتی اقدامات پر روشی ڈالی۔ اماراتی کمپنیوں کے پاکستان سے تعاون سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

Related Posts