بلاول بھٹو کی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Bilawal Bhutto expressed concern over the loss of lives in the blast
bilawal bhutto zardari

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن لاڑکانہ کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاڑکانہ کے وکلاء نے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے لیئے ہمیشہ شاندار کردار نبھایا ہے ۔

جمہوریت ہمارے وفاق کی ضمانت، انسانی حقوق کی پاسداری اور آزادیِ اظہار جمہوریت کی روح ہیں۔ ایک بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے پیپلز لائرز فورم کے صدارتی امیدوار آصف عبدالرزاق سومرو کو کامیاب ہونے پر مبارکباد کا پیغام دیا ۔

بلاول بھٹو زرداری نے دیگر عہدیدران مظہر منگھن، اشفاق ابڑو، عبدالخالق بگھیو، اعجاز منگی اورمجاھد جتوئی کو مبارکباد دی ۔ پی پی پی چیئرمین کی جانب سے ہائی کورٹ بار لاڑکانہ کی منیجنگ کمیٹی کے کامیاب امیدواروں کو بھی مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں : عدلیہ ، پارلیمنٹ اور فوج آئینی حدود میں رہ کر فرائض سرانجام دیں، بلاول بھٹو

انہوں نے کہاکہ لاڑکانہ کے وکلاء نے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے لیئے ہمیشہ شاندار کردار نبھایا ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے، نومنتخب عہدیداران وکلاء برادری کے درخشان ماضی کے امین اور ملک کے روشن مستقبل کے رکھوالے ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے روشن مستقبل کی جانب فقظ ایک ہی راستہ جاتا ہے، جس کا نام ہے آئین و قانون پر مکمل عملدرآمد انہوں نے کہاکہ جمہوریت ہمارے وفاق کی ضمانت، جبکہ انسانی حقوق کی پاسداری اور آزادیِ اظہار جمہوریت کی روح ہیں۔

Related Posts