آج جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا آزادی مارچ سے خطاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PPP Chairman Bilawal Bhutto Message on World Democracy Day

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں اور اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں سے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے مولانا فضل الرحمان کے حکومت مخالف  قافلے میں شامل ہونے والے بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آزادی مارچ میں شامل تمام لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:  معلوم ہے آزادی مارچ کی فنڈنگ کہاں سے ہو رہی ہے، جہانگیر ترین

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لوگ کسی بھی سلیکٹڈ وزیر اعظم کی حکمرانی تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، نہ وہ کسی آمر کے سامنے سر جھکائیں گے۔ 

آزادی مارچ میں پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 73ء میں جمہوری آئین دیا جو ریاست پر عوام کی حکمرانی تسلیم کرتا ہے، تاہم کچھ قوتیں اس کی مخالف ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کچھ عناصر چاہتے ہیں ملک میں طاقت کا سرچشمہ عوام کو نہ سمجھا جائے جبکہ پیپلز پارٹی کی تیسری نسل سیاست کے میدان میں اتر چکی ہے، پھر بھی الیکشن کی بجائے سلیکشن اور دھاندلی کی حکمرانی ہے۔

پیپلز پارٹی سربراہ نے موجودہ حکومت کو کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے نتیجے میں ایک نالائق اور نااہل کو سلیکٹ کیا گیا اور ملک کا وزیر اعظم بنایا گیا جس نے جمہوریت اور معیشت دونوں کو تباہ کردیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا   کہ وزیراعظم عمران خان جلد استعفی دینے والے ہیں اور کٹھ پتلی وزیر اعظم ملک نہیں چلاسکتا، اُسے گھر جانا ہوگا۔

انہوں نے3 روز پہلے بیان دیا کہ آصف زرداری کو طبی سہولتیں فراہم کی جائیں، ان کا علاج ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ہونا چاہیے، طبی سہولتیں لینا سابق صدر کا بنیادی حق ہے جبکہ جج نے بھی یہی حکم دیا تھا۔

  مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں،بلاول بھٹوزرداری کا دعویٰ

Related Posts