عائشہ کی پاکستان میں کالعدم فلم جاوید اقبال عالمی فیسٹیول میں پہنچ گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عائشہ کی پاکستان میں کالعدم فلم جاوید اقبال عالمی فیسٹیول میں پہنچ گئی
عائشہ کی پاکستان میں کالعدم فلم جاوید اقبال عالمی فیسٹیول میں پہنچ گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف اداکارہ عائشہ عمر کی یاسر حسین کے ہمراہ کالعدم پاکستانی فلم جاوید اقبال عالمی فیسٹیول میں نمائش کیلئے پہنچ گئی جبکہ پاکستان بھر کے سینما گھروں میں اس فلم کی نمائش پر پابندی عائد ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیریل کلر جاوید اقبال کی کہانی پر مبنی فلم کی 4 مئی کے روز لندن کے بی ایف آئی ساؤتھ بینک میں عالمی یو کے ایشین فلم فیسٹیول میں نمائش ہوگی جبکہ اس فلم کو اکتوبر میں ریلیز کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں:

عثمان مختار اور اہلیہ زنیرہ انعام خان کی شادی کی پہلی سالگرہ

سنسر بورڈ کی طرف سے کلیرنس نہ ملنے پر فلم کی نمائش 24 دسمبر تک ملتوی کردی گئی تھی۔ بعد ازاں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث فلم مزید تاخیر کا شکار ہوئی۔ ریلیز کی تاریخ 28 جنوری 2022 رکھ دی گئی تھی۔

بعد ازاں سنسر بورڈ سے منظوری حاصل کرنے کے باوجود حکومت نے ملک بھر میں فلم جاوید اقبال کی نمائش روک دی۔ فلم میں یاسر حسین، عائشہ عمر اور دیگر فنکاروں نے اہم رولز نبھائے ہیں جبکہ فلم کی کہانی بدنامِ زمانہ سیریل کلر کے گرد گھومتی ہے۔

بدنامِ زمانہ سیریل کلر جاوید اقبال نے پولیس اور میڈیا کے سامنے اعتراف کیا کہ اس نے 1998 سے 1999 کے دوران لاہور میں 100 سے زائد بچوں کو اغوا کیا، جنسی زیادتی اور قتل کردیا۔ موت کی سزا سنائے جانے کے 2 سال بعد اس نے خودکشی کرلی تھی۔ 

Related Posts