بابر اعظم کا تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان  بابر اعظم تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پی سی بی کی جانب سے صرف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے تمام فارمیٹس کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

شان مسعود یا شاہین آفریدی۔۔۔۔ پاکستان ٹیم کا نیا کپتان کون ہوگا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے آج بدھ کو بابر اعظم سے لاہور میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پی سی بی کی جانب سے بابر عظم کو وائٹ بال ٹیم کے لیے نیا کپتان لانے کا بتایا گیا۔

ذرائع کے مطابق بابر سے ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کی کپتانی واپس لے لی گئی جبکہ  پی سی بی کی جانب سے انہیں صرف ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی پیشکش کی گئی۔

ذرائع کا کہناہے کہ  پی سی بی کی پیشکش ٹھکراتے ہوئے بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بابر اعظم تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے انکار کے بعد میٹنگ سے چلے گئے، وائٹ بال کرکٹ میں کپتان کون ہوگا اس کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

Related Posts