حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکیج دیا۔اعظم تارڑ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: جی این این)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکیج دیا ہے۔

نجی ٹی وی (دنیا نیوز) کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ قانون اعظم تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر لاہور میں قائم یوٹیلٹی اسٹور کا دورہ کیا اور عوام کو دستیاب سہولیات اور اشیائے خوردونوش کے معیار کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے ریٹ لسٹ کا معائنہ بھی کیا اور یوٹیلٹی اسٹور پر آنے والے شہریوں سے بات چیت بھی کی۔ یوٹیلٹی اسٹور کے اسٹاف نے وزیر قانون کو بتایا کہ یہاں گھی 335 روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔

اسٹاف کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹور پر چینی 109 روپے کلو کے نرخ میں مہیا کی جارہی ہے، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز پر خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ وزیرِ قانون نے تمام تر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ معیشت کی بہتری حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعطم شہباز شریف ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ وزیراعظم نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکیج دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دے رہی ہے۔ رمضان پیکیج میں بے نظیر انکم سپورٹ کے صارفین کو سبسڈی دی گئی ہے جبکہ عام صارفین بھی خصوصی رعایتی قیمت پر اشیائے ضروریہ حاصل کرسکتے ہیں۔

Related Posts