اداکارہ عائزہ خان کو متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا کیوں ملا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ayeza Khan gets golden visa of UAE
PHOTO: ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اداکارہ عائزہ خان بھی متحدہ عرب امارات سے گولڈن ویزا حاصل کرنے والی مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔

اداکارہ نے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ کہ انہیں متحدہ عرب امارات کی جانب سے گولڈن ویزا دیا گیا ہے۔

عائزہ خان نے گولڈن ویزا حاصل کرنے کی ایک تصویر اس کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی کہ “وہ ناقابل فراموش لمحات جو میں نے دبئی میں گزارے ہیں، چاہے وہ چھٹیوں پر ہوں یا کام پر یا دنیا بھر میں کوئی اور تجربہ۔

عائزہ خان نے کہا کہ دبئی ہمیشہ رابطے اور ہم آہنگی کا احساس فراہم کرتا ہے، جب بھی یہاں آتی ہوں تو ماحول گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔ اداکارہ نے امارات حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کے پاس دبئی کا مسلسل دورہ کرنے کی ایک معقول وجہ ہے۔

واضح رہے کہ امارات حکومت کی جانب سے مختلف مشہور شخصیات کو گولڈن ویزا دینے کا سلسلہ جاری ہے،متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا حاصل کرنے والی دیگر مشہور شخصیات میں اداکار عمران عباس، یشما گل اور ہاجرہ یامین شامل ہیں۔

مشہور جوڑوں میں ثنا جاوید اور عمیر جیسوال کے علاوہ اقرا عزیز اور ان کے شوہر یاسر حسین بھی شامل ہیں جبکہ اب امارات حکومت نے عائزہ خان کو بھی ان اہم شخصیات میں شمار کرتے ہوئے گولڈن ویزا سے نواز دیا ہے۔

Related Posts