ڈانس بے حیاء نہیں تھا، مہوش حیات نے مکمل کپڑے پہنے تھے ،اشنا شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :ٹیلی ویژن اداکارہ اشنا شاہ بسکٹ کے اشتہار پر تنقید کے بعد مہوش حیات کی حمایت کیلئے میدان میں آگئی ہیں۔

اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ مہوش حیات مکمل لباس میں ہیں، یہ رقص فحش نہیں ہے ، ان کا کہنا ہے کہ اور بھی بہت سے مسائل ہیں کوئی ان کے بارے میں بات کیوں نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کا ایک اشتہار ٹی وی چلنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

مزید پڑھیں:پیمرا کی کارروائی، مہوش حیات کا بسکٹ کا اشتہار نشر کرنے پر پابندی عائد

بسکٹ کے اشتہار پر تنقید کے بعد پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے براڈکاسٹرز اور مشتہرین کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں انھیں محتاط رویہ اپنانے کی تاکید کی گئی ہے۔

5 اکتوبر کو جاری کردہ ایک اعلامیہ میں پیمرانے کہا ہے کہ ٹی وی چینلز پر نشر کیے جانے والے اشتہارات کوپالیسی کے مطابق تیار کیا جائے۔

Related Posts