طوفانی بارش اور شدید برفباری، ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

cold sweeps in Pakistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شدید بارشوں اور برفباری سے چھتیں گرنے کے واقعات اور دیگر حادثات میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق سرگن میں برفانی تودہ گرنے سے 52 مکانات مکمل طور پرتباہ جبکہ اب تک متعدد افراد لاپتا ہو چکے ہیں۔

آزاد کشمیر میں بارش اور شدیدبرف باری سے ہلاکتوں کی تعداد 62 جبکہ وادی نیلم میں برفانی تودے میں پھنسے افراد کی تلاش تاحال جاری ہے۔پاک فوج کے جوان اور رضاکار امدادی متاثرہ علاقوں  میں سرگرمیوں  میں مصروف ہیں۔

بلوچستان میں حادثات میں 20 افراد ہلاک اور35 گھر تباہ ہو چکے ہیں۔ چمن کوئٹہ شاہراہ جزوی بحال کر دی گئی ہے تاہم مری اور گلیات میں راستے ابھی بھی بند ہیں۔ برف میں پھنسی گاڑیوں کو نکالنے کیلئے آپریشن جاری ہے جبکہ کان مہترزئی سے 200 افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا میں بارش کے دوران حادثات میں 3 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں  جبکہ پنجاب میں بارش سے چھت گرنے اور کرنٹ لگنے سے 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں بارش اور برفباری سے متعدد مکانات مکمل طور پر تباہ، ہلاکتوں کی تعداد 83 ہوگئی

راجن پورمیں 3، خانیوال میں 5 اور جھنگ میں ایک شخص ہلاک ہواجبکہ دوسری جانب سکھر میں بھی ایک شخص چھت گرنے سے جان سے گیا۔

سرگن میں ہونیوالے حادثے میں 53 افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مقامی رضاکار اور پاک فوج کے جوان امدادی کاموں میں حصہ لے رہے ہیں تاہم راستے بندہونے کے باعث امدادی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق سرگن حادثے کے زخمیوں اور جاں بحق افراد نے برفانی تودہ کے پیش نظر ہی محفوظ مقام پر پناہ لے رکھی تھی جہاں وہ لقمہ اجل بن گئے۔

لواری ٹنل برفانی تودہ گرنے کے باعث بند ہے اور 30کے قریب گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ گاڑیوں میں پھنسے افراد کو پولیس اور لیویز نے نکال کر مقامی ہوٹل منتقل کر دیا ہے۔

Related Posts