امریکی اداکار ایشٹن کچر عجیب و غریب بیماری میں مبتلا، دیکھنے سننے کی صلاحیت متاثر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: امریکی اداکار ایشٹن کچر عجیب و غریب بیماری کا شکار ہو گئے ہیں جس سے ان کی دیکھنے، سننے اور چلنے کی صلاحیت متاثر ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رننگ وائلڈ ودھ بیئر گرلز کی نئی قسط کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکی اداکار نے کہا کہ میرے جسم میں ویسکو لائٹس نامی بیماری کی ایک نایاب قسم کی تشخیص 2 سال قبل ہوئی جس نے مجھے طویل عرصے تک دیکھنے یا سننے کے قابل نہیں چھوڑا۔

  یہ بھی پڑھیں:

امریکی اداکارہ کار حادثے میں شدید زخمی

گفتگو کے دوران اداکار ایشٹن کچر نے کہا کہ بیماری سے صحتیابی میں مجھے ایک سال لگ گیا۔، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بیماری کی اس انتہائی نایاب شکل نے میری بینائی، سماعت اور توازن بھی ختم کرکے رکھ دیا تھا۔

امریکی اداکار ایشٹن کچر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں کبھی دوبارہ دیکھ سکوں گا یا نہیں، دوبارہ سن سکوں گا یا نہیں یا پھر دوبارہ چلنے کے قابل ہوسکوں گا تو کب؟  یہ صلاحیتیں واپس لانے میں مجھے کم و بیش 1 سال کا عرصہ لگ گیا۔

اداکار ایشٹن کچر نے کہا کہ جب لمحے آپ اپنی رکاوٹوں کو ایسی چیزوں کے طور پر دیکھنا شروع کریں جو آپ کو آپ کی ضرورت کی چیزیں دینے کیلئے ہی بنائی گئی ہیں، تو زندگی میں مزہ آنے لگتا ہے۔ آپ اپنے مسائل سے دبنے کی بجائے ان پر تحقیق کرنا شروع کردیتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشٹن کچر ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے صفِ اوّل کے اداکار سمجھے جاتے ہیں جس نے جابز، اسپریڈ، کلرز اور اے لوٹ لائیک لو جیسی فلمز میں مرکزی کردار نبھا کر اپنے مداحوں کے دل جیتنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ امریکیوں کی بڑی تعداد ایشٹن کچر کی فلمز بڑے اشتیاق سے دیکھتی ہے۔

Related Posts