پاکستان کا ترکی سے تجارت کیلئے معاہدے پر اگست کے دوران دستخط کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا ترکی سے تجارت کیلئے معاہدے پر اگست کے دوران دستخط کا فیصلہ
پاکستان کا ترکی سے تجارت کیلئے معاہدے پر اگست کے دوران دستخط کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان نے برادر اسلامی ملک ترکی سے تجارت کے لیے ترجیحی تجارتی معاہدے پر اگست کے دوران دستخط کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پاکستان ترکی کو 220 جبکہ ترکی 120 مصنوعات پر ڈیوٹی کی چھوٹ دے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ترکی کے مابین ترجیحی تجارتی معاہدے (پی ٹی اے) پر دستخط جمعہ کے روز کیے جائیں گے جبکہ حکومت تاحال نجی شعبے تک رسائی اور اسے مصنوعات پر چھوٹ سمیت دیگر اقدامات پر اعتماد میں لینے میں ناکام رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

نئے مالی سال کے دوران چاول کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ متوقع

اپنے ایک بیان میں ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر اسماعیل ستار کا کہنا ہے کہ نجی شعبے سے مشاورت کے بغیر ترجیحی تجارتی معاہدے پر دستخط ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ اقدام ثابت ہوسکتا ہے جبکہ چین کے معاملے میں بھی ایک ایسا ہی اقدام اٹھایا گیا۔

ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان (ای ایف پی) کے صدر نے کہا کہ پاک چین تجارتی معاہدے پر دستخط ہوئے تو پاکستان نے کبھی معاہدے کی حقیقی صلاحیت کا ادراک نہیں کیا جبکہ چین پاکستان کو کافی مقدار میں مصنوعات برآمد کرسکتا تھا جس سے ہمارا ادائیگیوں کا توازن خراب ہوا۔

واضح رہے کہ وزارتِ تجارت نے نجی سیکٹر سے رابطہ نہیں کیا، نہ ہی پاکستان میں نجی سیکٹر کی نمائندگی کرنے والے اعلیٰ اداروں بشمول ایف پی سی سی آئی یا ای ایف پی سے رابطہ کیا گیا۔ ای ایف پی کا کہنا ہے کہ نجی شعبے کی مشاورت کے بغیر معاہدہ بڑھتی درآمدات کے تناظر میں معیشت کی بربادی کا باعث ہوسکتا ہے۔ 

Related Posts