نبیؐ کی شان میں گستاخی، عرب ممالک ایکشن لے سکتے ہیں تو پاکستان بھی لے، عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں آقا کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی، شریف خاندان مودی سے اپنے تعلقات توڑ کر سخت ایکشن لے،اگر چار عرب ممالک سخت ایکشن لے سکتے ہیں تو پاکستان بھی لے۔

سابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں وکلاء کنونشن سے خطاب میں کہا کہ میں نے تو سنا تھا تھوڑے سے لوگ آئیں گے، آپ لوگوں نے تو جلسہ کر دیا ہے، مجھے حکومت مخالف تحریک میں وکلا کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال کو بھی مراسلہ بھیجا، سپریم کورٹ کے پاس مراسلہ انویسٹی گیشن کے لیے پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی وکلا،عدلیہ کی ذمہ داری ہے۔ رول آف لا پرعدالتوں نے عملدرآمد کرانا ہے، وزیراعظم، چیف منسٹر 60 فیصد کابینہ پر مقدمات ہم سب کی توہین ہے۔

ملک کے بڑے ڈاکوؤں کو سزا ہونا تھی، چیری بلاسم جوتے پالش کر کے اوپر پہنچ گیا ہے، یہ کیسے ہوسکتا ہے دنیا میں ملزم قاضی بن جائے؟ چھوٹی موٹی چوری نہیں شہبازشریف نے 16 ارب کی چوری کی، کرائم منسٹرکے کرپٹ بیٹے کو وزیراعلیٰ پنجاب بنا دیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ جمہوریت میں احتجاج ہر شہری کا حق ہے، سازش کے تحت چوروں، ڈاکوؤں کی حکومت مسلط کی گئی۔پاکستان کے وکلا کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، دھمکی آمیز مراسلے کو نیشنل سیکیورٹی کے سامنے رکھا،

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت میں ہمارے پیارے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی، اگر چار عرب ممالک سخت ایکشن لے سکتی ہیں تو پاکستان بھی لے، شریف خاندان مودی سے اپنے تعلقات توڑ کر سخت ایکشن لے، بھارت میں یہ پہلی دفعہ نہیں ہوا، بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔

انہوں نے دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیتنے کا پلان بنایا ہے، یہ ویسے تو الیکشن نہیں جیت سکتے،یہ جیسے ہی الیکشن کمپین میں جائیں گے چور، غدارکے نعروں کو سنیں گے، اب یہ الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر دھاندلی کرنا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن کی دھاندلی کے باوجود ہم ان کو ہرائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن حمزہ ککڑی کو وزیراعلیٰ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے، الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ ضمنی الیکشن کے بعد فیصلہ ہو گا، یہ کیسے ہوسکتا ہے آئین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔

Related Posts