پاکستان افغان عوام کی دیرپا امن کی خواہش کی حمایت کرتا رہے گا، آرمی چیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان افغان عوام کی دیرپا امن کی خواہش کی حمایت کرتا رہے گا، آرمی چیف
پاکستان افغان عوام کی دیرپا امن کی خواہش کی حمایت کرتا رہے گا، آرمی چیف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پرامن افغانستان کا مطلب پرامن خطہ ہے، پاکستان افغان عوام کی دیرپا امن کی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف قمرجاوید باجوہ نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے ہمراہ کابل کا ایک روزہ سرکاری دورہ کیا جس میں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے تفصیلی ملاقات کی۔ افغان صدر سے ملاقات میں برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سرنکلس پیٹرک کارٹر بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغان امن عمل میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں باہمی سلامتی و دفاع میں تعاون اور بارڈر مینجمنٹ کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق  افغان صدر نے با معنی بات چیت پر آرمی چیف سے اظہار تشکر کیا اور افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے مخلصانہ اور مثبت کردار کو سراہا۔

آرمی چیف نے بعد ازاں اعلی کونسل برائے افغانستان کے قومی مفاہمت کے چیئرمین ڈاکٹرعبد اللہ عبد اللہ سے بھی ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے باہمی اتفاق رائے پر مبنی ’افغان زیرقیادت‘ امن عمل کی ہمیشہ حمایت کریں گے، ملاقات میں دوطرفہ سیکیورٹی، دفاعی تعاون اور بارڈر منیجمنٹ سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

Related Posts