غزہ پرحملے کھلی جارحیت ،فلسطینی قوم کو اسرائیلی مظالم سے تحفظ دلایا جائے، عرب لیگ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

arab league
غزہ پرحملے کھلی جارحیت ،فلسطینی قوم کو اسرائیلی مظالم سے تحفظ دلایا جائے،عرب لیگ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قاہرہ: عرب لیگ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی جاری وحشیانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عرب لیگ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر موجودہ جارحیت کا ذمہ دار اسرائیل خود ہے۔ عرب لیگ اس جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی اور اسرائیل سے حملے بند کرنے اور عالمی برادری سے فلسطینی قوم کو ہرممکن تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ صہیونی ریاست نے غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کرکے محاصرہزدہ علاقے کو مزید بحران سے دوچار کیا ہے۔ اسرائیل فلسطینی قوم کو مزید مشکلات سے دوچار کرنا چاہتا ہے تاکہ غزہ کی پٹی میں حالات مزید خراب ہوں۔

غزہ کی پٹی میں محاصرے کی شدت اور جنگ تشدد کو جنم دے گی جس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پرعاید ہوتی ہوگی ہے۔عرب لیگ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف جرائم کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ عرب لیگ عالمی برادری سے فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

دوسری جانب مصر میں عالم اسلام کے معروف ادارے الازہر فاؤنڈیشن نے غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔ غیر  ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیا ن میں الازہر نے اسرائیل کے حملوں اور ان میں فلسطینی عوام کو نشانہ بنا کر موت کی نیند سلا دینے کی وحشیانہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

الازہر نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کے خلاف مرتکب جرائم روز بروز اس خونی چہرے کو بے نقاب کر رہے ہیں جو انسانیت کو نشانہ بنا رہا ہے اور ہر خشک و تر کو روند ڈالنے میں مصروف ہے۔

مصری ادارے نے باور کرایا کہ یہ کارستانیاں اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ عالمی برادری اور متعلقہ باڈیز ان جرائم کو رکوانے کے لیے انسانی موقف اپنائیں۔الازہر فاؤنڈیشن نے عرب اور اسلامی ممالک کے علاوہ دنیا کے تمام منصفین اور دانش وروں سے مطالبہ کیا کہ وہ نہتے فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور ان کی مزاحمت کو سپورٹ کریں۔

اس سے قبل فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی طرف سے وحشیانہ حملوں سے ایک ہی خاندان کے مزید چھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے جب کی منگل کی صبح سے جمعرات کی صبح فائربندی تک اس وحشیانہ کارروائی میں اب تک 32 فلسطینی شہید اور ایک سو کے قریب زخمی ہوگئے۔

Related Posts