انور مقصود نے اغواء اور تشدد کی افواہوں کی تردید کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: ورڈ پریس بلاگ)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نامور ٹی وی میزبان، مزاح نگار اور اداکار انور مقصود نے اپنے اغواء اور تشدد کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں خیریت سے ہوں اور سرحد پر وطن کی حفاظت کرنے والے جوانوں سے محبت کرتاہوں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ویڈیو بیان میں جسے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے جاری کیا، معروف ٹی وی اینکر نے کہا کہ میرا نام انور مقصود ہے، میں آپ سب کو جانتا ہوں اور شاید آپ بھی مجھے جانتے ہیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں انور مقصود نےکہا کہ پچھلے دنوں کچھ خبریں گرم رہیں جن کی وجہ سے میرا جینا حرام ہوگیا تھا۔ دنیا بھر میں میرے چاہنے والے ہیں اور ہر ملک اور شہر سے مجھے فون آرہا ہے کہ آپ کیسے ہیں؟

بیان میں انور مقصود نے کہا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور میرے بارے میں جو کچھ آپ سن رہے ہیں، وہ ہوا نہیں ہے اور نہ ہوگا۔ میری عمر 84برس ہے۔ میں تو ایک تھپڑ کے بعد ہی نہیں رہوں گا، مجھ پر اتنا تشدد کہاں سے ہوا؟

اغواء اور تشدد کی افواہ کی تردید کرتے ہوئے انور مقصود نےکہا کہ مجھے کچھ نہیں ہوا۔ میں 66برس سے آپ کیلئے لکھ اور بول رہا ہوں۔ مجھے اپنے سپاہیوں سے محبت ہے جو سرحدوں پر ہم لوگوں کی خاطر جانیں دے رہے ہیں۔

انور مقصود نے کہا کہ یہ سب کچھ میں کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ اپنے دل سے کہہ رہا ہوں۔ انہوں نے اپنا فون دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ میرا فون ہے جس میں کیمرا بھی نہیں ہے۔ میں ٹویٹ کیسے کروں گا؟

انہوں نے کہا کہ میری تصویر کے ساتھ 42اکاؤنٹ چل رہے ہیں جو کہ جعلی ہیں۔ میں نے پولیس اور ایف آئی اے سے جعلی اکاؤنٹ بند کروانے کا کہا لیکن انہوں نے کہا کہ ہم بند نہیں کرسکتے۔

Related Posts