محکمہ موسمیات نے 24 جولائی سے کراچی میں بارش کی پیشگوئی کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Another monsoon spell expected in Karachi from July 24

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان محکمہ موسمیات نے جمعرات 24 جولائی سے کراچی میں دو روزہ مون سون اسپیل کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے سربراہ سردار سرفراز نے کہا کہ ہندوستان کی ریاست راجستھان میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے ایک نیا سسٹم تشکیل پارہا ہے جو کراچی میں بارش کا سبب بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 20جولائی کو محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے شہریوں کو عید قرباں کے 3 روز کے دوران موسم خوش گوار رہنے اور چوتھے روز سے بارش ہونے کی نوید سنا ئی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:چین میں طوفانی بارشیں، ڈیم تباہ، نشیبی علاقے زیر آب ،درجنوں افراد ہلاک

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موسم 3 روز کے دوران مکمل اور کبھی جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، عید الاضحی کے دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا بھی امکان موجود رہے گا۔

شہرِ قائد میں عید کے تینوں دنوں میں جنوب مغرب کی سمت سے معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ21 جولائی بروز عیدالاضحی خلیجِ بنگال میں مون سون کی نئے ہوا کے کم دباؤ بننے کا امکان ہے، 23 جولائی سے نئے مون سون کے سلسلے کے اثرات سندھ کا رخ کریں گے۔

Related Posts