چین میں طوفانی بارشیں، ڈیم تباہ، نشیبی علاقے زیر آب ،درجنوں افراد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

At least 25 dead as rains deluge central China's Henan province

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیجنگ:چین کے وسطی صوبے ہینان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، شدید بارشوں کے باعث ڈیم تباہ ہو گیا ، دریاوں میں پانی کی سطح بلند ہونے سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ درجنوں افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق کئی روز سے جاری بارش کے باعث زینگ زو شہر کی مرکزی شاہرائیں، ریلوے اسٹیشن اور گلیاں پانی سے بھر گئی ہیں اور پورا شہر دریا کا منظر پیش کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:عراقی دارالحکومت میں خودکش بم دھماکہ ، ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی

چینی کے وسطی شہر زینگ زو میں شدید بارشوں کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں اب تک کم از کم 25افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 2 لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے بھی ڈیم تباہ ہونے سے ہلاکتوں اور کچھ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ پیپلز لبریشن آرمی کی سینٹرل تھیٹر کمانڈ کا کہنا ہے کہ 20 جولائی کو یہیتان ڈیم میں 20 میٹر کی دراڑ پڑ گئی تھی اور دریا کی کناریوں کو شدید نقصان پہنچا تھا تاہم اب وہاں صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے فوجیوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

Related Posts