آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، بابر اعظم بھی شامل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، بابر اعظم بھی شامل
آئی سی سی کے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، بابر اعظم بھی شامل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آئی سی سی نے مارچ کے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کھلاڑیوں میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم بھی شامل ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے پلئیر آف دی منتھ کے لیے نامزد بہترین کھلاڑیوں میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے کریگ بریتھ ویٹ اور اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز بھی شامل ہیں۔

خیال رہے آئی سی سی کی جانب سے نامزدگیوں میں ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں بہترین پرفارمنس دکھانے پر بابر اعظم کو جگہ ملی، کرکٹ فینز اور ماہرین ووٹنگ کے ذریعے بیسٹ پلیئر کا انتخاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان ورلڈکپ کا بدلہ لینے میں ناکام، واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آسٹریلیا نے جیت لیا

مزید برآں آئی سی سی نے ویمن پلیئر آف دی منتھ کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے، جس میں انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹون، آسٹریلیا کی ریچل ہینز اور جنوبی افریقہ کی لاورا وولفارٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے کل واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی تھی۔

Related Posts