خواجہ آصف نے کس کے ساتھ ملک دشمن جیسا سلوک کرنے کی بات کی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواجہ آصف
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پی ٹی آئی والے پراپیگنڈہ کرکے دیگر ممالک سے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) سے گفتگو کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ تحریکِ انصاف والے مذموم سیاسی مقاصد اور انتشار پھیلانے کیلئے ایسے بیانات دیتے ہیں تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری نہ آئے۔ پاکستان کیلئے کچھ ممالک سے تعلقات مذہبی و معاشی لحاظ سے بہت اہم ہیں۔

تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے سعودی عرب کے متعلق بیان پر خواجہ آصف نے کہا کہ ایسے بیانات کے مذموم سیاسی مقاصد ہوتے ہیں۔ یہ ایک مہم کے تحت کیا جاتا ہے جو ملک کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔ ان کو احساس ہونے لگا ہے کہ یہ لوگ بند گلی میں داخل ہوچکے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی جانب سے ملک دشمنی کا رویہ پہلے بھی روا رکھا گیا، یہ ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں، پراپیگنڈا پر مبنی بیانات دینے سے دیگر ممالک سے تعلقات خراب کرنا مقصود ہے۔ ان کے ساتھ ملک دشمن جیسا سلوک ہونا چاہئے جبکہ اس سے بڑی ملک دشمنی کوئی نہیں۔

Related Posts