تمام ریگولر اور پرائیویٹ اسٹوڈینٹس کو پروموٹ کر دیا گیا ہے، شفقت محمود

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پہلی سے 8ویں جماعت تک اسکولز عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شفقت محمود
پہلی سے 8ویں جماعت تک اسکولز عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شفقت محمود

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ آج سے چند دن پہلے قومی رابطہ کمیٹی نے کچھ فیصلے کیے تھے، قومی رابطہ کمیٹی میں فیصلہ ہوا تھا کہ پندرہ جولائی تک تعلیمی ادارے بند رہیں گے، دوسرا فیصلہ بچوں کو پروموٹ کرنے کے بارے ہوا تھا، وفاقی وزیر نے کہا کہ نویں اور گیارویں کے امتحانات نہیں ہونگے۔تمام ریگولر اور پرائیویٹ اسٹوڈینٹس کو پروموٹ کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ آج کے اجلاس میں بچوں کے امتحانات اور پروموشن کے بارے میں فیصلے کیے گئے ہیں، بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے، جن بچوں کے پاس نویں اور گیارویں کے رزلٹ موجود ہیں ان کو دسویں اور بارویں میں ترقی دے دی گئی ہے۔

یہ طلبا اگلے سال دسویں اور بارویں کے امتحانات دیں گے، جن بچوں کے پاس نویں اور گیارویں کے رزلٹ موجود ہیں ان کو دسویں اور بارویں میں ترقی دے دی گئی ہے، یہ طلبا اگلے سال دسویں اور بارویں کے امتحانات دیں گے، ان بچوں کے پچھلی سال کے نمبر کیلکولیٹ کیے جائیں گے۔

نوویں اور گیارویں کے امتحانات نہیں ہونگے، جن کے نویں اور گیارویں کے مضامین کلیئر ہیں ان کو پروموٹ کر دیا جائے گا، ہم نے اکثر دیکھا ہے نوویں کی بجائے دسویں کا رزلٹ بہتر ہوتا ہے، اس لئے ہم نے فیصلہ کیا کہ طلبا کے نمبروں میں تین فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ گیارویں اور بارویں کے ایک ساتھ امتحانات دینے والے کے مخصوص امتحانات ہونگے، ستمبر اور نومبر میں ان کے مخصوص امتحانات ہونگے، گیارویں میں اپنے رزلٹ سے مطمئن نہ ہونے والے طلبا بھی مخصوص امتحان دے سکیں گے۔

جن کے پاس گیارویں کا رزلٹ نہیں ان کے بھی امتحانات ہونگے، جو چند مضامین کے امتحانات دینا چاہتے ہیں وہ بھی مخصوص امتحانات میں شامل ہوسکیں گے، مخصوص امتحانات میں حصہ لینے والے طلبا یکم جولائی تک بورڈز کو آگاہ کر دیں۔

شفقت محمود نے کہا کہ مخصوص امتحانات کا فیصلہ بھی ہم حالات کا جائزہ لیکر کریں گے، چالیس فیصد مضامین میں فیل طلبا کو پاسنگ مارکس دیے جائیں گے۔ایسا فارمولہ بنایا گیا کہ سال بھی ضائع نہ ہو اور پڑھائی بھی جاری رہے

جن بچوں نے گریڈ 9,11 کا امتحان دیا ہے اُن کو دسویں اور بارویں میں پروموٹ کر دیا گیا، تمام ریگولر اور پرائیویٹ سٹوڈینٹس کو پروموٹ کر دیا گیا ہے، جو اس طرح پروموٹ ہونگے وہ اگلے سال کمپوزٹ امتحان نہیں دیں گے، پروموٹ ہونے والے بچے اگلے سال ایک ہی جماعت کا امتحان دیں گے۔

Related Posts