لاہور میں اسموگ بدترین صورتحال اختیار کرگیا، شہریوں کا سانس لینا دشوار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

smog lahore
لاہور میں اسموگ بدترین صورتحال اختیارکرگیا،شہریوں کاسانس لینادشوار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور میں اسموگ بدترین صورتحال اختیارکرگیاہے جس کی وجہ سے شہریوں کو آنکھوں کی شدید جلن اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 454 ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کے مختلف علاقوں پنجاب اسمبلی 731، اپر مال میں 647، ڈیفنس میں 401 جبکہ گڑھی شاہو میں ایئر کوالٹی انڈیکس 457 ریکارڈ کیا جا رہا ہے، جبکہ لاہور فضائی آلودگی میں آلودہ ترین شہر بن گیا ہے۔

محکمہ ماحولیات کاٹاؤن ہال میں نصب ایئر مانیٹرنگ اسٹیشن بندکر دیا گیا، جبکہ رات 2بجے کے بعد بارش کا امکان ہے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری بغیر ضرورت گھروں سے نہ نکلیں اور اگر باہر جانا ضروری ہو تو چہرے کو کسی گیلے کپڑے یا ماسک سے ڈھک لیں تاکہ سموگ کے مضر اثرات سے بچا جا سکے۔

خیال رہے کہ سموگ ایک ہوائی آلودگی ہے جو دیکھنے کی صلاحیت کو محدود کر دیتی ہے۔ صنعتی علاقوں میں سموگ واضح کثرت سے دیکھی جا سکتی ہے اور یہ شہروں میں اکثر دیکھنے کو ملتی ہے۔ اس آلودگی کی وجہ سے سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

زیادہ پانی اور گرم چائے کا استعمال سموگ کے اثرات کم کرنے میں فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ گھر آنے کے بعد اپنےہاتھ، چہرے اور جسم کے کھلے حصوں کو صابن سے دھوئیں۔ کھڑکیوں اور دروازوں کے کھلے حصوں پر گیلا کپڑا یا تولیہ رکھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور و گردونواح میں اسموگ میں اضافے پراظہارتشویش کرتے ہوئے محکمہ ماحولیات، انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

Related Posts