احسن اقبال کا جنرل فیض حمید پر ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا الزام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احسن اقبال
(فوٹو: فائل)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے ٹی ٹی پی سے مذاکرات کیے تھے جبکہ طے شدہ معاہدے میں ایک وزیر کے استعفے پر اتفاق بھی کیا گیا۔

نجی ٹی وی (اے آر وائی) کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما احسن اقبال نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ طے شدہ معاہدے میں وزیرِ قانون کے استعفے پر اتفاق ہوا۔ جنرل فیض حمید نے ٹی ٹی پی رہنماؤں سے مذاکرات کیے تھے جس کے بعد طے شدہ معاہدے کا متن سامنے آیا۔

ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ معاہدے کے متن میں وزیر قانون کے استعفے پر اتفاق کیا گیا جبکہ معاہدے میں جنرل فیض حمید کا نام بھی درج تھا اور انہوں نے معاہدے کا متن وزیراعظم سے شیئر کیا، تاہم وزیراعظم نے معاہدے میں وزیر کے مستعفی ہونے اور فوجی افسر کے نام کو سامنے لانے کی مخالفت کی۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم کی مخالفت پر ان کو بتایا گیا کہ معاہدہ ہوچکا ہے، پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے جنرل فیض حمید کو کلین چٹ دیتے ہوئے ریمارکس دئیے تھے کہ معاہدے کی اجازت سابق آرمی چیف نے دی، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے معاہدے سے اتفاق کیا تھا۔

Related Posts