بوم بوم آفریدی کا موٹروے پر چالان، خوشی سے پولیس کو شاباشی دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بوم بوم آفریدی کا موٹروے پر چالان، خوشی سے پولیس کو شاباشی دی
بوم بوم آفریدی کا موٹروے پر چالان، خوشی سے پولیس کو شاباشی دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم آفریدی کا موٹروے پر چالان ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی لاہور سے کراچی آرہے تھے، جس دوران موٹروے پولیس نے مقررہ حد سے تیز گاڑی چلانے پر اُن کا 1500 روپے کا چالان کردیا۔

موٹروے پولیس کے چالان کرنے پر سابق کپتان بوم بوم آفریدی خوش ہوئے اور اپنا فرض صحیح طریقے سے ادا کرنے پر موٹروے پولیس کو شاباشی دی۔

شاہد آفریدی کا موٹر وے پر چالان ہو گیا

اُن کا کہنا تھا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔ بعدازاں انہوں نے موٹروے پولیس کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔

یہ بھی پڑھیں:

انڈر 19 کرکٹرز کی کوچنگ سابق قومی کھلاڑیوں کو تفویض

یاد رہے کہ شاہد آفریدی نے 27 ٹیسٹ، 398 ون ڈے اور 99 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، جس میں بالترتیب 1716، 8064 اور 1416 رنز بنائے۔

شاہد آفریدی نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے دوران ٹیسٹ میں 48، ون ڈے میں 395 اور ٹی 20 میں 98 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

 

Related Posts