پاکستان افغان مہاجرین کا بوجھ کب تک اُٹھائے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان افغان مہاجرین کا بوجھ کب تک اُٹھائے گا؟
پاکستان افغان مہاجرین کا بوجھ کب تک اُٹھائے گا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ملک کو غیر ملکی تارکین وطن نے جس قدر نقصان پہنچایا ہے، اس کے ثمرات ہماری معیشت پر براہ راست پڑ رہے ہیں، خاص طور پر ڈالر کی بڑے پیمانے پر ہونے والی اسمگلنگ نے ملک کی معیشت کو کہیں کا نہیں چھوڑا ہے، صورتحال زیادہ خراب ہونے پر آرمی چیف جنرل عاصر منیر نے اقدامات اُٹھاتے ہوئے ڈالرکی اسمگلنگ کے خلاف سخت ایکشن لیا، جس کا نتیجہ آج ہم روپیہ کی قدر میں بہتری کی صورت میں دیکھ رہے ہیں اور امید کرتے ہیں یہ سلسلہ جاری رہے گا تاکہ ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے والے عناصر دوبارہ سرگرم نہ ہوجائیں۔

غیر قانونی مقیم افغانیوں کے خلاف کارروائیاں:

سیکورٹی اداروں نے ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے، جبکہ درجنوں غیر قانونی مقیم افغانیوں کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے، دیکھا جائے تو اب پاکستانیوں کی ہمت جواب دے گئی ہے، عوام اب افغان مہاجرین سے نجات چاہتے ہیں، کیونکہ ملک میں غیر قانونی مقیم افغانیوں میں بہت سے افراد جرائم میں ملوث ہیں، ڈکیتی کی وارداتوں میں ہونے والا خوفناک اضافہ، کھانے پینے کی اشیاء اور ڈالرز کی بے تحاشا اسمگلنگ کے باعث پاکستان سے روز مرہ استعمال کی اشیاء جیسے کہ آٹا، چینی، سبزیاں، آئل، الیکٹرانک اشیاء، سیمنٹ، گوشت اور دیگر ڈیری مصنوعات نایاب ہوتی جارہی ہیں۔پاکستان اپنے عوام کا بوجھ اُٹھالے وہ کافی ہے نہ کہ دوسرے ممالک کے لاکھوں شہری ملک پر مسلط ہوگئے ہیں، کراچی میں بھی غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اربوں ڈالرز کا نقصان:

مملکت پاکستان کو غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کے سبب اربوں ڈالرز کا نقصان اُٹھانا پڑا ہے، جبکہ یہ سلسلہ تاحال جاری ہے، کیونکہ غیر ملکی تارکین وطن مملکت پاکستان کو دیمک کی چاٹ رہے ہیں اور اسمگلنگ کے باعث ملک کی جڑے کھوکھلی ہورہی ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ کے لگ بھگ افغان مہاجرین پناہ لئے ہوئے ہیں، جن میں سے بڑی تعداد نے ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے باعث دو نمبر طریقے سے پاکستانی شناختی دستاویزات بھی حاصل کرلی ہیں، جبکہ مستقل جائیدادیں بنا کر اپنا کاروبار کررہے ہیں۔

پاکستانی معیشت کیسے بہترہو؟

پاکستان کو اگر اپنی معیشت کو بہتر کرنا ہے تو غیر ملکی تارکین وطن خاص طور پر افغان مہاجرین کا انخلاء بہت ضروری ہے، جبکہ ڈالرز اور اشیائے خورو نوش کی بڑے پیمانے پر ہونے والی اسمگلنگ سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے، حکومت کی جانب سے افغان مہاجرین کے انخلاء کا اقدام ایک بہترین فیصلہ ہے، مگر حکومت کو اس فیصلے پر عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے، کیونکہ ملک ویسے ہی غربت کی چکی میں پس رہا ہے، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر نہیں ہیں، بدترین مہنگائی نے عوام کا برا حال کردیا ہے، ایسے میں غیر ملکی تارکین وطن کو ان کے آبائی ملک روانہ کرنا بہت ضروری ہے، تاکہ ملک سے اسمگلنگ اور دیگر جرائم خاتمہ اور معیشت بہتر ہوسکے اور عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

مزید پڑھیں:افغان مہاجرین کا پاکستان سے انخلا تیزی سے جاری

Related Posts