افغان مہاجرین کا پاکستان سے انخلا تیزی سے جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں قیام پذیر افغان خاندانوں کے پاکستان سے انخلا کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، جمعے کے دن 12 ٹرکوں پر مشتمل 30 افغان خاندان طورخم سرحدی گزرگاہ پہنچ گئے۔

افغان کمشنریٹ ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں غیر رہائش پذیر افغان خاندانوں کے پاکستان سے انخلا کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گھر سے غائب شخص کو خاندان سے ملوانے والے مدرسے پر الزامات کی حقیقت کیا ہے؟

جمعے کے دن 30 افغان خاندانوں کو لے کر 16 ٹرک طورخم سرحد پہنچ گئے، جہاں قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد افغانستان جانے کی اجازت دی جارہی ہے، افغانستان جانے والے یہ 30 خاندان 204 افراد پر مشتمل ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 روز میں طور خم سرحدی گزرگاہ سے 60 خاندانوں پر مشتمل 554 افراد افغانستان جاچکے ہیں۔

افغان کمشنریٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ ماہ ستمبر میں 1426 افراد پر مشتمل 280 افغان خاندان طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغانستان جاچکے ہیں۔

افغان خاندانوں کی ملک واپسی میں 30 اکتوبر تک مزید تیزی آئے گی۔

Related Posts