قومی ترانے کا ریمکس بالکل اچھا نہیں لگا، سن کر بہت مایوسی ہوئی، عدنان صدیقی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ترانے کا ریمکس بالکل اچھا نہیں لگا، سن کر بہت مایوسی ہوئی، عدنان صدیقی
قومی ترانے کا ریمکس بالکل اچھا نہیں لگا، سن کر بہت مایوسی ہوئی، عدنان صدیقی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے حال ہی میں ہونے والے سالانہ 21 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز میں ریمکس انداز میں قومی ترانے کو پیش کیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ترانے کا ریمکس بالکل اچھا نہیں لگا، سن کر بہت مایوسی ہوئی ہے ۔

قومی ترانے کے ریمکس کو لاہور میں منعقد ہونے والے ملک کے بڑے ایوارڈ شو میں 24 اور 25 نومبر کی درمیانی شب پیش کیا گیا تھا۔ ریمکس قومی ترانے کو معروف گلوکار شہزاد رائے اور بلوچ فوک فنکار عبدالوہاب بگٹی نے گایا تھا۔

قومی ترانے کو دونوں گلوکاروں نے ریمکس میوزک کے ساتھ پیش کیا اور ترانے کی ویڈیو کے دوران ملک کے مختلف علاقوں کے مناظر دکھائے گئے۔

ریمکس قومی ترانے کے دوران ایوارڈ شو کے مہمان ادب میں کھڑے ہوگئے اور بعد ازاں ترانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عدنان صدیقی نے اس پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اداکار عدنان صدیقی نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی ترانے کے ریمیکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں قومی ترانے کا ریمکس اچھا نہیں لگا، اسے سن کر مایوسی ہوئی۔ قومی ترانے کو آج تک تمام تقریبات، کھیلوں اور ایوارڈز شو میں اصل موسیقی کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے، جس سے عوام میں حب الوطنی بیدار ہوتی ہے۔

Adnan Siddiqui Thinks Musicians Disrespected National Anthem at LSA

انہوں نے لکھا کہ قومی ترانے کو شاندار موسیقی کے ساتھ لوگوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے تخلیق کیا گیا تھا۔

انسٹاگرام پوسٹ میں عدنان صدیقی نے سوال کیا کہ کیا پاکستانی آئین کسی کو تخلیقیت کے نام پر قومی ترانے کو ریمکس کی صورت میں پیش کرنے کی اجازت دیتا ہے؟ ساتھ ہی عدنان صدیقی نے واضح کیا کہ ممکن ہے کہ ان کی رائے غلط بھی ہو لیکن انہیں قومی ترانے کا ریمکس اچھا نہیں لگا، قومی ترانے کی پرانی دھن سنتے ہی حب الوطنی کا جذبہ بیدار ہوتا ہے۔

Related Posts