ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی پاکستان میں معاشی استحکام کیلئے 300 ملین ڈالر قرض کی منظوری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Asian Development Bank

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ایشین ڈویلپمنٹ بینک پاکستان میں معاشی استحکام کو فروغ دینے کیلئے 300 ملین ڈالر کا قرض فراہم کرے گا تاکہ تجارتی مسابقت کو بڑھایا جاسکے اور برآمدات میں تنوع کو آسان بنایا جاسکے۔

اسلام آباد میں تجارت اور مسابقتی پروگرام کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ وزیر برائے اقتصادی امور مخدوم خسرو بختیار نے بھی دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر ایشین ڈویلپمنٹ بینک شیہونگ یانگ نے کہا کہ بینک مالیاتی انتظام ، توانائی، انفرااسٹرکچر، سماجی شعبے ، پانی ،آبپاشی اور شہری خدمات کے شعبوں میں اصلاحات کے لئے اپنا تعاون فراہم کر رہا ہے۔

اے ڈی بی کے پرنسپل پبلک مینجمنٹ کی ماہر ہیرانیا مخوپدھیائے نے ایک بیان میں کہا کہ کورونا نے پاکستان کی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے تاہم معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کی جاری کوششوں کے باعث رواں مالی سال کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کا پروگرام پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرے گا اور پاکستان کو اپنی برآمدات کی مسابقت کو بہتر بنانے میں مدد دے گا جو وبائی امراض کے اثرات کے مقابلے میں اب پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 9.1 فیصد اضافہ

اے ڈی بی کے پروگرام سے پاکستان کو اپنے موجودہ کھاتوں کے خسارے کو مستقل انداز میں بہتر کرنے اور برآمدی تنوع میں آسانی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

Related Posts