ایڈم ہولیویک نے صائم ایوب سے متعلق کیا کہا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایڈم ہولیویک نے صائم ایوب سے متعلق کیا کہا؟
ایڈم ہولیویک نے صائم ایوب سے متعلق کیا کہا؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے ابھرتے ہوئے اسٹار بلے باز صائم ایوب کے بارے میں ایڈم ہولیویک نے پیش گوئی کی ہے۔

پاکستان کے بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک نے بائیں ہاتھ کے اوپنر صائم ایوب کی قابل ذکر صلاحیت پر پختہ یقین کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایوب کے ساتھ کام کرنے کے بعد ہولیویک نے نوجوان پلیئر کی تعریف کی اور اسے واقعی ایک غیر معمولی ٹیلنٹ قرار دیا۔

انہوں نے پہلے 2 ٹیسٹ (آسٹریلیا میں) نہیں کھیلے تھے اس لیے میں نے ان کے ساتھ (پریکٹس میں) کافی وقت گزارا، مجھے لگتا ہے کہ وہ کرکٹ کا ایک ممکنہ عظیم کھلاڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے صائم ایوب سے زیادہ باصلاحیت کھلاڑی نہیں دیکھا۔

ہولیوک کا کہنا تھا کہ یہ ابتدائی دن ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ مشکل ہے لیکن وہ عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے پیشگوئی کی کہ صائم ایوب میں کرکٹ کے عظیم کھلاڑی بننے کی صلاحیت ہے۔

Related Posts