ہم ’پبلک فگر‘ ہیں ’پبلک پراپرٹی‘ نہیں، اداکارہ مایا علی کا تنقید پر جواب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم ’پبلک فگر‘ ہیں ’پبلک پراپرٹی‘ نہیں، اداکارہ مایا علی کا تنقید پر جواب
ہم ’پبلک فگر‘ ہیں ’پبلک پراپرٹی‘ نہیں، اداکارہ مایا علی کا تنقید پر جواب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے فنکاروں پر تنقید کرنے والوں کو چپ کردیا ۔ مایا علی کا کہنا ہے کہ ہم ’پبلک فگر‘ ہیں ’پبلک پراپرٹی‘ نہیں۔

اداکارہ مایا علی انڈسٹری میں ایک ورسٹائل اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ اداکارہ مایا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر خاصی فعال ہیں۔ اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور مداحوں کی جانب سے تنقید کیے جانے سے متعلق اظہارخیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ مداح بغیر کچھ سمجھے اور جانے کمنٹس کرنے لگ جاتے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ ہم اسٹارز ہیں آپ ہمارے کام پر تنقید یا تعریف کریں ہم اس کو توجہ سے سنیں گے لیکن کوئی بھی مداح ہم سے پرسنل نہ ہو، کیوںکہ آپ ہمیں جانتے ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عامر خان کے بیٹے نے فلم میں انٹری کے لیے اپنی شخصیت کو ہی بدل ڈالا

مایا علی نے کہا کہ میں ہمیشہ لوگوں سے یہ ہی کہتی ہوں کہ ہم ‘پبلک فگر’ ہیں ‘پبلک پراپرٹی’ نہیں، آپ ہمارے کام کو پرکھیں، ہمارے خاندان یا ہمیں ذاتی طور پر نہیں۔

Related Posts