رفاحی پلاٹوں پر لینڈ مافیا کے ناجائز قبضوں کے خلاف کارروائی شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Mukhtiarkar demolish leased houses in orangi project

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پروجیکٹ اورنگی ٹاون بلدیہ عظمیٰ کراچی نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں فلاحی مقاصد کے لیے مختص پلاٹوں پر لینڈ مافیا کے ناجائز قبضوں کے خلاف ایکشن شروع کر دیا۔

اورنگی ٹاون میں سیاسی چھتری تلے لینڈ مافیا کے لا تعداد گروپس متحرک ہیں جو سرکاری رفاعی پلاٹوں سمیت نجی پلاٹوں پر قبضوں میں ملوث ہیں، اورنگی ٹاؤن میں بلدیہ عظمی کراچی نے اکبر شہید چوک پرفلاحی زمین پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف آپریشن میں غیر قانونی تعمیرات پر کاروائی کرتے ہوئے کام بند کرادیا،تھانے میں رپورٹ کردی۔

سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق فلاحی زمین واگزار کرائی جا رہی ہیں۔ قابضین کے خلاف کاروائی کے لئے تھانے میں رپورٹ کردی گئی، غیر قانونی لیزیں منسوخ ہو چکی ہیں،عدالت میں بھی کیس داخل کریں گے۔

مزید پڑھیں:کراچی کے ضلع غربی میں لینڈ مافیا کے منظم گروہ پلاٹوں کی بندر بانٹ میں مصروف

بینکنگ کورٹ کے احکامات پر منصور نگر ساڑھے گیارہ پر بند گلی کو کھول کر غیر قانونی تعمیرات گرادی گئیں۔ پروجیکٹ افسران نے کہا کہ لینڈ مافیا کے پیچھے سیاسی عناصر ہیں۔

جنکی خفیہ اداروں سمیت متعلقہ فورمز پر شکایات درج کرادی گئیں ہیں۔ ادارہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کا پابند ہے۔ جس کے لئے تمام قانونی کاروائی مکمل کی گئی ہے۔ کاروائی میں ایڈیشنل پروجیکٹ ڈائریکٹر، انسداد تجاوزات کے عملے نے حصہ لیا۔

واضح رہے کہ پروجیکٹ اورنگی کے افسران اور عملے کو مسلح لینڈ مافیا کے کارندوں نے نہ صرف دھمکیاں دے رکھی ہیں، بلکہ ان پر کئی بار پتھراو اور لاٹھیوں سے حملوں کے علاوہ فائرنگ کی بھی کی گئی، تاہم افسران اور عملہ سپریم کورٹ کے احکامات کی بجا آوری ے لیے پیشہ ورانہ زمہ داریوں میں مصروف ہے۔

Related Posts