تھانہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھانہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
تھانہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: تھانہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز سے پولیس مقابلہ،دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے کہا کہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا ہے۔

طارق نواز نے بتایا کہ دو ڈاکو مہران ٹی سی ایس کٹ ندی کے قریب شہری سے لوٹ مار کررہے تھے، گشت پر مامور پولیس پارٹی کا ڈکیتوں سے آمنا سامنا ہوا،اس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔

ایس ایس پی کورنگی نے کہا کہ گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ دو پسٹل اور چھیننے ہوئے موبائل فون برآمد کرلئے گئے ہیں، جبکہ گرفتار ڈاکوؤں سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:لانڈھی میں مسلح ملزم نے نوجوان لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت عظمت علی اور غلام صابر کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ گرفتار زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Related Posts