لانڈھی میں مسلح ملزم نے نوجوان لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لانڈھی میں مسلح ملزم نے نوجوان لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
لانڈھی میں مسلح ملزم نے نوجوان لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں مسلح ملزم نے فائرنگ کرکے 30 سالہ لڑکی کو قتل کیا اور باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے، عینی شاہدین کے مطابق ایک لڑکا موٹر سائیکل پر لڑکی کو لے کر آیا اورلڑکی کو موٹر سائیکل سے اتارنے کے بعد لڑکے نے اُسے گولی مار کر قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی عمر 30 سال کے قریب ہے اسے پیٹ میں ایک گولی لگی ہے۔

مزید پڑھیں:5 ملزمان کی گداگر خاتون سے 10 روز تک جنسی زیادتی

پولیس نے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے دو خول برآمد کرلیے جبکہ پولیس تلاش ایپ ڈیوائس کی مدد سے خاتون کی شناخت کی کوشش میں مصروف ہے۔

Related Posts