اسلام آباد، بیٹے کی جان بچانے کیلئے گٹر میں چھلانگ لگانے والا باپ بیٹے سمیت جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 7افراد جاں بحق
ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات، 7افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بیٹے کی جان بچانے کیلئے گٹر میں چھلانگ لگانے والا باپ دم گھٹنے کے باعث بیٹے سمیت جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شہری انتظامیہ کی غفلت نے باپ بیٹے کی جان لے لی۔ گٹر کا ڈھکن نہ ہونے کے باعث افسوسناک حادثہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10فور میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

سینکڑوں گٹروں کے ڈھکن غائب، انتظامیہ کی روایتی بے حسی

گٹر کھلا ہونے کے باعث 15سالہ عبدالرحمان گٹر میں جاگرا جس کی جان بچانے کیلئے والد ارشد نے بھی گٹر میں چھلانگ لگا دی، واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

تاہم گٹر میں زہریلی گیس اور دم گھٹنے کے باعث باپ اور بیٹا دونوں جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچے عبدالرحمان کی عمر 15سال تھی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کی مصروف ترین راول روڈ پر سینکڑوں گٹروں کے ڈھکن عرصہ دراز سے غائب رہے، ظہیراحمداعوان کا کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن کی مجرمانہ غفلت لاپرواہی سے کسی بھی وقت کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے۔

چیئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی ظہیراحمداعوان کا گزشتہ برس جنوری کے دوران کہنا تھا کہ ہم نے میونسپل کارپوریشن افسران،چیف سیکریٹری پیٹیشن سیل،وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر درخواستیں بھی دے رکھی ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔

Related Posts