کراچی پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: عزیزآباد میں پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

جوہر آباد تھانہ کی حدود میں گذشتہ ماہ ہیئر سیلون میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی، جس میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان نے ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزمان نے جوہر آباد کی حدود میں ہیئر سیلون میں دورانِ ڈکیتی 7 سے 8 موبائل فون چھیننے کا بھی اعتراف کیا۔

عزیزآباد پولیس نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے کے بعد سی پی ایل سی کی تکنیکی معاونت بھی حاصل کی۔

گرفتار ملزمان کی شناخت علی ولد نفیس، حسین ولد نور حسین، سعید عرف چکنا ولد محمد یونس اور بلال عرف بم ولد عبدالمالک کے ناموں سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی کی فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث 3فائر فائٹرز زخمی ہوگئے

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 4 عدد پسٹل 30 بور لوڈڈ میگزین، 4 عدد موبائل فون جس میں ایک موبائل فون عزیزآباد کی حدود سے چھینا گیا ہے اور 2 عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Posts