کراچی کی فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث 3فائر فائٹرز زخمی ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا میں واقع فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث 3 فائر فائٹرز زخمی جبکہ دھویں کے باعث ایک کی حالت غیر ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا میں آگ 21 گھنٹے قبل لگی، آگ بجھانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ آگ کے بعد دھواں پھیلنے سے 3فائر فائٹرز متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

لیاری،  بھائی اور بھتیجوں نے پولیس اہلکار کو قتل کردیا

آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں پلاسٹک کی اشیا بنانے کیلئے پلاسٹک دانہ اور پرفیوم بنانے کیلئے استعمال کیا جانے والا کیمیکل بھی موجود تھا۔ آتشزدگی سے مخدوش ہوجانے والی فیکٹری کی عمارت کو خطرناک قرار دے دیا گیا ہے۔ 

عمارت کی حالت مخدوش ہونے کے باعث فائر فائٹرز اندر جانے کے قابل نہ رہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ عمارت گر جانے کے خدشے کے باعث آگ بجھانے کیلئے آپریشن باہر رہتے ہوئے کیا گیا۔ اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔

گزشتہ روز لگنے والی آگ کو بجھانے کیلئے فائر ٹینڈرز شہر بھر سے طلب کیے گئے، تاحال آتشزدگی کی وجوہات کا پتہ نہیں چلایا جاسکا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت فیکٹری میں کاسمیٹیکس اور موٹر سائیکل کے پارٹس بھی موجود تھے۔ 

Related Posts