خفیہ ہائیڈرنٹس چلانے والوں کے خلاف کارروائی،25ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خفیہ ہائیڈرنٹس چلانے والوں کے خلاف کارروائی،25ملزمان گرفتار
خفیہ ہائیڈرنٹس چلانے والوں کے خلاف کارروائی،25ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:ادارہ فراہمی و نکاسی آب نے پانی کی لائنوں سے غیر قانونی کنکشن لے کر خفیہ ہائیڈرنٹس چلانے والوں کے خلاف کارروائی کر کے 25 ملزمان کو گرفتار کرادیا اورہائیڈرنٹس و پانی فروخت کرنے کی جگہوں کو سیل کریا۔ بن قاسم اور اسٹیل ٹاؤن تھانوں میں مقدمات درج کرادیے۔

کراچی کے مختلف علاقوں سمیت ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے بلوچستان کے علاقے ساکران اور ضلع ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں کے مضافات میں پانی کے جوہڑوں سے مضرصحت اور کیمیکل ملا پانی بھر کر کراچی میں فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کیلئے آئی جی سندھ پولیس کو ایک مکتوب ارسال کیا تھا۔

دوسری جانب وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر واٹربورڈ افسران پر مشتمل مختلف ٹیمیں قائم کرکے انہیں مضرصحت پانی سے بھرے ٹینکروں کیخلاف کارروائی کا حدف دیا تھا۔

ایم ڈی واٹربورڈ کی ہدایات پر واٹربورڈ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیوانجینئر ریحان اقبال سب انجینئر محمدقیصرنے پیرآباد،منگھوپیر اور سعیدآباد تھانوں کے اہلکاروں کی مدد سے مضرصحت پانی سے بھرے ٹینکر کراچی لاکر فروخت کرنے والے18 ٹینکروں اور ایک گھر میں قائم غیرقانونی ہائیڈرنٹ کیخلاف کارروائی کی۔

پولیس نے 18ملزمان کو گرفتار کرکے ٹینکرقبضے میں لے لئے جبکہ واٹربورڈ نے پیر آباد،منگھوپیر اور سعید آباد تھانے میں گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرادیئے ہیں، اس کے علاوہ ایک گھر میں قائم ایک غیرقانونی ہائیڈرنٹ بھی بند کرادیا گیا ہے۔

دوسری جانب واٹربورڈکے سب انجینئر ممتاز مگسی کی قیادت میں قائم دوسری ٹیم نے اس ہی اثناء میں اسٹیل ٹاؤن اور بن قاسم تھانوں کی حدود میں مذکورہ تھانوں کی نفری کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے شہر کے باہرسے مضرصحت پانی بھرکرکراچی میں داخل ہونے والے 7ٹینکرزکے خلاف کارروائی کی۔

پولیس نے7ملزمان گرفتار کرکے 7ٹینکرزقبضے میں لے لیے ہیں، بعدازاں واٹربورڈ کی اس ٹیم کے سربراہ ممتازمگسی نے اسٹیل ٹاؤن اوربن قاسم ٹاؤن تھانوں میں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرادیئے ہیں۔

Related Posts