مطالبات تسلیم کرو، مودی حکومت کو کسانوں کی 15دن کی مہلت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مطالبات تسلیم کرو، مودی حکومت کو کسانوں کی 15دن کی مہلت
مطالبات تسلیم کرو، مودی حکومت کو کسانوں کی 15دن کی مہلت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دلی:بھارت کے دارلحکومت نئی دلی میں مختلف ریاستوں سے آنے والے سینکڑوں کسانوں نے مہاپنچایت کے دوران مودی حکومت کو اپنے مطالبات تسلیم کرنے کیلئے 15دن کی مہلت دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں کسانوں کی تحریک میں تیزی لائی جائیگی اور احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نئی دلی میں جنتر منتر کے مقام پر سمیوکت کسان مورچہ کی طرف سے بلائی گئی مہا پنچایت کے دوران کسان تنظیموں نے مودی حکومت کو اپنے مطالبات تسلیم کرنے کیلئے 15دن کا وقت دیا ہے اور مطالبات تسلیم نہ کئے جانے کی صور ت میں تحریک میں تیزی لانے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں:کسانوں کا احتجاج رنگ لے آیا، بھارت کا متنازعہ قوانین واپس لینے کا فیصلہ

کسانوں کے لیڈر شیو کمار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ رکاب گنج گردوارے میں کسان مورچے کے اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی وضع کی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہاکہ اپنے جائز مطالبات کے حق میں کسانوں کی تحریک غیر سیاسی ہے اور ہم غیر سیاسی ہی رہیں گے۔

Related Posts