داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں ہلاک ہوگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

leader of the Islamic State of Iraq and the Levant
ابوبکر البغدادی کی باقیات سمندر برد کرد گئیں ،پینٹا گون

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن:داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں ہلاک ہو گئے۔روسی میڈیا نے سینئر پینٹاگون عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ابو بکر البغدادی کو شام کے علاقے ادلب میں خفیہ آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

پینٹاگون ذرائع کے مطابق امریکی اسپیشل فورسز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منظوری کے بعد ادلب میں آپریشن کیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پر اعتماد ہیں کہ آپریشن میں ٹارگٹ کیا گیا گیا بڑا ہدف البغدادی ہی تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ کچھ دیر پہلے بہت بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔دوسری جانب امریکی خبر رساں ادارے نیوز ویک کا کہنا ہے کہ آپریشن میں البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق ابھی جاری ہے۔

مزید پڑھیں : شام میں کرد اور ترکی دونوں جنگ بندی چاہتے ہیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

خیال رہے کہ داعش کے سربراہ ابوبکرالبغدادی کو دنیا کا مطلوب ترین دہشت گردی قرار دیا گیا جس کے سر کی قیمت 25 ملین ڈالر رکھی گئی تھی اور پہلے بھی کئی بار ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔

امریکی صدر نے بھی ٹویٹ میں بڑی خبر کا عندیہ دیتے ہوئے لکھا کچھ دیر پہلے بڑا واقعہ پیش آیا۔

Related Posts